امریکہ کا یوکرین کیلئے مختص ہتھیاروں کو مشرق وسطی منتقل کرنے پر غور

واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ نے ایران کے خلاف جاری مشترکہ جنگ کے دوران فوجی وسائل پر دبا بڑھنے کے پیش نظر یوکرین کیلئے مختص ہتھیاروں کو مشرق وسطی منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نیٹو کی مالی معاونت سے خریدے گئے فضائی دفاعی میزائلوں کو دوبارہ تعینات کرنے کا امکان ہے جس سے یوکرین کی اہم دفاعی نظاموں تک رسائی متاثر ہو سکتی ہے۔