ایران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حق سے دستبردار نہیں ہو گا، عباس عراقچی
نیویارک،تہران (آئی این پی )امریکا اور ایران کے درمیان جاری بات چیت کا تیسرا دور آج (جمعرات) کو جنیوا میں ہوگا جبکہ امریکا نے اپنے 150 جنگی طیارے یورپ اور مشرق وسطی منتقل کر دئیے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق نصف سے ز ائد جنگی طیاروں کو یورپ میں قائم اڈوں پر اتارا گیا۔ امریکا نے اپنے جنگی طیاروں کو عین اس وقت منتقل کیا ہے جب خطے میں ایران امریکا جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان جاری بات چیت کا تیسرا دور آج (جمعرات) کو جنیوا میں ہو رہا ہے ۔ ادھر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ایران نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ڈرون فراہم کیے۔روس، یوکرین جنگ کے 4 سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں امریکی سفیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ یوکرین روس جنگ ختم کروانے کیلئے سرگرم ہیں۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اگر چین امن چاہتا ہے تو روس کو فوجی سامان بھیجنا اور اس سے تیل کی خریداری بند کرے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ عالمی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے