اسرائیل کی فوج تھک چکی، مقابلہ کے قابل نہیں رہی:یائر لیپڈ

 وسائل کے بغیر کم فوجیوں کو بڑے محاذ میں بھیج رہی ہے: اپوزیشن رہنما 
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل میں اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ بغیر کسی حکمت عملی کے بہت کم فوجیوں کو جنگ میں بھیج رہی ہے۔عبرانی زبان میں اپنے ویڈیو بیان میں یائر لیپڈ نے دعوی کیا کہ اسرائیل کی فوج اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک پہنچ چکی ہے اور حکومت میدان جنگ میں فوجیوں کا خون بہنے دے رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت حکمتِ عملی اور ضروری وسائل کے بغیر اور بہت کم فوجیوں کو ایک بڑے محاذ جنگ میں بھیج رہی ہے۔ ریزرو فوجی تھک چکے ہیں اور اب وہ ہمارے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں