لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں اگلے تعلیمی سال کیلئے درسی کتب کی تیاری میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔پنجاب ایجوکیشن کرکولم اینڈ ٹریننگ اتھارٹی (پیکٹا)نیتاحال کتب کی تیاری کا کوئی باضابطہ کام شروع نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق پیکٹا نے نہ تو محکمہ سکول ایجوکیشن کو خط لکھا اور نہ ہی کتابوں کی چھپائی کیلئے ٹینڈرز جاری کیے۔عام طور پر ہر سال جون جولائی میں سکولوں سے طلبہ کی تعداد اور کتابوں کی ڈیمانڈ مانگی جاتی ہے مگر اس سال تاحال کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی۔