درسی کتب تیاری میں تاخیر کا خدشہ

 اگلے تعلیمی سال کیلئے محکمہ سکول نے کتابوں کی مطلوبہ تعداد بارے انٹینڈ تاحال پیکٹا کو نہیں بھجوایا 
لاہور(خصوصی رپورٹ)اگلے تعلیمی سال کیلئے درسی کتابوں کی تیاری میں تاخیر کا خدشہ ،متعدد ریمائنڈرز کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے درسی کتابوں کا انٹینڈ تاحال پیکٹا کو نہیں بھجوایا جبکہ کتابوں کی تیاری کا عمل انٹینڈ موصول ہونے سے مشروط ہے۔ محکمہ سکول انٹینڈ کے ذریعے پیکٹا کو کتابوں کی مطلوبہ تعداد سے آگاہ کرتا ہے، جسکے بعد درسی کتابوں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ لٹریسی، پیما اور پیف کی جانب سے کتابوں کا انٹینڈ پہلے ہی پیکٹا کو بھجوایا جا چکا ہیتاہم سکول ایجوکیشن کا انٹینڈ بروقت نہ ملنے پردرسی کتب کی تیاری میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔گزشتہ سال پیکٹا نے مختلف اداروں کیلئیچار کروڑ سے زائد درسی کتابیں چھاپی تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پی ایم آئی یو جلد درسی کتابوں کا انٹینڈ پیکٹا کو بھجوا دے گا، جسکے بعد کتب کی تیاری کا عمل فوری شروع کر دیا جائے گاتاہم انٹینڈ وصولی میں مزید تاخیر پرکتابوں کی پرنٹنگ اور آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل انکی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔