امتحانات میں نقل کی روک تھام ، واٹرمارکنگ سسٹم نافذ کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی )سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے واٹر مارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کی زیرصدارت امتحانات کی تیاریوں کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرجامعات نے کہا کہ موجودہ حالات کے باوجود امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جس کے لیے صوبے بھر میں 1600 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں