شناختی کارڈ حساس اور نیشنل سکیورٹی دستاویز ہے، شناختی کارڈ کا غلط استعمال سکیورٹی اور معیشت کے لئے خطرہ ہے:وزارت داخلہ
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اہم حکومتی بل کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت نادرا کوئی بھی شناختی کارڈ 60 روز کیلئے بلاک کرسکے گا۔سینٹ میں بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی ایما پر پیش کیا تھا۔ کمیٹی سے منظوری کے بعد اب بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کا موقف ہے شناختی کارڈ حساس اور نیشنل سیکورٹی دستاویز ہے، شناختی کارڈ کا غلط استعمال سیکیورٹی اور معیشت کے لئے خطرہ ہے۔وزرات داخلہ کے مطابق قانون نہ ہونے کی وجہ سے نادرا کو سنگین آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے، جرائم پیشہ افراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے بہانے بناتے ہیں،اتھارٹی کو مؤقف دینے بجائے جان بوجھ کر قانونی کارروائی سے بچتے ہیں،اس ترمیم کے ذریعے نادرا کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک کرسکے گا۔