شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اصل دستاویزات ساتھ لائیں:نادرا کی شہریوں کو ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی )نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) کی جانب سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔ نادراکی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں بتایا گیا بے فارم، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے فوٹو کاپی لانا ضروری نہیں۔ بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کی قانون کوئی حیثیت نہیں۔نادرا سینٹرز میں آویزاں ہدایت نامے کے مطابق دھوکے باز عناصر مالی فائدے، انعامات وغیرہ کا لالچ دیکر شہریوں کی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات حاصل کرلیتے ہیں لہذا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنی ہوں گی۔ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو بلا ضرورت فوٹوکاپی نہ کروانے اور اصل دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔