پی ٹی آئی ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے:خواجہ آصف

 2022ء  میں اتحادی حکومت کو پاکستان معاشی، سیاسی اور اخلاقی طور پر کھنڈر کی صورت میں ملا
 جتنا نقصان تحریک انصاف نے اندرونی اور بیرونی طور پر پاکستان  کو پہنچایا تاریخ میں مثال نہیں ملتی

اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  2022ء  میں اتحادی حکومت کو پاکستان معاشی، سیاسی اور اخلاقی طور پر کھنڈر کی صورت میں ملا۔ جتنا نقصان تحریک انصاف نے اندرونی اور بیرونی طور پر پاکستان کے مفادات کو پہنچایا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ختم ہونے والی دہشت گردی کے ایک مرتبہ پھر سر اٹھایا۔ خواجہ آصف  نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ہمیں ملک سے سیاسی معاشرتی اور معاشی دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔