اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ممکنہ سبسڈی پر تحفظات کا اظہار کردیا، وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، آئندہ ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سو روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ممکنہ سبسڈی پر تحفظات کے اظہار پر حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔آئی ایم ایف نے کہا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل افراد کو سبسڈی دی جائے جس کے بعد حکومت نے اس پروگرام میں شامل افراد کی رقم میں پانچ ہزار روپے اضافہ کرنے کافیصلہ کیا ہے