مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 6 روزہ اضافہ کے بعد بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3,654 ڈالر پر برقرار رہی، جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہا۔اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی استحکام رہا، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 4,358 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 3,736 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار رہی۔