4 ملزمان کو گرفتار 3 کروڑ کی منشیات کی برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ  سے زائد مالیت کی 150 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ بلیلی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء   کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیالاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 785 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیاشیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج  کے قریب گاڑی سے 111.6 کلو افیون اور 4.8 کلو چرس برآمد ہوئے۔  ملزم کو موقع سے گرفتارکیا گیاکوسٹل لائن پسنی سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں 6 مشکوک پارسلز سے مجموعی طور پر 2.820 کلو چرس، 200 گرام آئس اور 120 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ مذکورہ پارسلز اسلام آباد، قصور، گوجرانوالہ اور جہلم بھیجے جانے تھے۔فرقان آباد کراچی سے واٹر ٹینک میں چھپائی گئی 5.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔  اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2.4 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔