لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس اے این ایف نے9 کارروائیوں میں45.819 کلو گرام منشیات برآمد کرکے9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں مانسہرہ ، لاہور، راولپنڈی، پشاور، جھنگ،اسلام آباد،اٹک،طورخم بارڈرکے قریب کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 44 کلو 300گرام چرس ، 40 گرام آئس اور 30 گرام نشہ آور گولیاں ،115 گرام ہیروئن،670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔کارروائی کے دوران650 گرام افیون، 4 گرام کوکین،10 گرام ویڈ بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔