پنڈدانخان(آئی این پی)پنڈدادنخان کے علاقے فتح آباد دھریالہ جالپ میں ایک دس سالہ بچی اور اس کے والد پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی اپنے والد کے ہمراہ ٹریکٹر کے ذریعے دریا سے ریت بھرنے گئی تھی،اس دوران چند بااثرافراد نے بچی کو مبینہ طور پرتشددکانشانہ بنایا اوربچوں کے سامنے اس کے والدکو بھی بدترین تشدد کا شکارکیا۔متاثرہ خاندان کی درخواست پردھریالہ پولیس چوکی کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔