اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب پولیس سے مدد طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو ایک ایس پی اور 10 ڈی ایس پیز فراہم کرنے کا مراسلہ بھیجا ہے تاکہ تفتیشی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے تفتیش اور چالان مکمل کرنے کے لیے افسران کو طلب کیا ہے، اور پنجاب پولیس کے ماہر افسران کو اسلام آباد بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے اس درخواست پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو ماہر تفتیشی افسران فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پنجاب پولیس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ملزمان کو سزا ملنے تک اسلام آباد پولیس سے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔