حنا خان نے کیمو تھراپی کے دوران گنجے سر منظرِ عام پر نہ لانے کی وجہ بتا دی

حنا خان نے کیمو تھراپی کے دوران گنجے سر منظرِ عام پر نہ لانے کی وجہ بتا دی

معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے گنجے سر کو منظرِ عام پر نہ لانے کی وجہ بتا دی۔

حنا خان نے گزشتہ سال جون میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ اسٹیج 3 بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں، اور اس کے بعد سے وہ مسلسل اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹس دیتی رہی ہیں۔ تاہم، کینسر کے علاج کے دوران وہ کبھی گنجے سر منظرِ عام پر نہیں آئیں اور ہمیشہ سر پر وِگ لگائے نظر آئیں۔حالیہ انٹرویو میں حنا خان نے اس بارے میں تفصیل سے بات کی اور بتایا کہ جب وہ کیموتھراپی کے دوران اپنی ٹوپی یا وگ ہٹاتی تھیں تو 15 سے 20 منٹ کے اندر ان کے سر میں شدید درد شروع ہو جاتا تھا، جو کئی دن تک جاری رہتا تھا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسا ہونے کی وجہ سے وہ گنجے سر کبھی منظرِ عام پر نہیں آئیں۔حنا خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کیموتھراپی کے دوران انہیں شدید ٹھنڈ لگتی تھی، یہاں تک کہ وہ کانپ رہی ہوتی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ اپنی سر کو ڈھانپ کر رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران رات کو تین لحاف اوڑھ کر سوتی تھیں تاکہ وہ سردی سے بچ سکیں۔