ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار شائنی اہوجا نے طویل خاموشی کے بعد بالآخر بھارت ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار اب فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مستقل رہائش پذیر ہیں اور وہاں گارمنٹس کا کاروبار کر رہے ہیں۔شائنی اہوجا نے فلمی کیریئر کا آغاز 2005 میں فلم "ہزاروں خواہشیں ایسی" سے کیا، جس میں ان کی شاندار پرفارمنس پر انہیں بہترین ڈیبیو اداکار کا ایوارڈ بھی ملا۔ بعدازاں انہوں نے فلم "گینگسٹر" میں کام کیا، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔تاہم جون 2009 میں شائنی پر اپنی گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کا سنگین الزام لگا، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا اور عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنائی۔ یہ واقعہ ان کے فلمی کیریئر کے لیے زوال کا آغاز ثابت ہوا۔اگرچہ شائنی نے 2015 میں فلم "ویلکم بیک" سے واپسی کی کوشش کی، مگر بالی ووڈ انڈسٹری نے انہیں قبول نہ کیا۔ وہ رفتہ رفتہ فلمی دنیا سے کنارہ کش ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر واپسی:
گزشتہ دنوں شائنی اہوجا کی چند حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2021 میں خاموشی سے بھارت چھوڑ کر فلپائن منتقل ہو گئے تھے۔شائنی اب اداکاری کی دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کش ہو چکے ہیں اور تجارتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔