نرگس فخری کی خفیہ شادی کی تصدیق، شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ پہلی بار منظرِ عام پر

نرگس فخری کی خفیہ شادی کی تصدیق، شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ پہلی بار منظرِ عام پر

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بالآخر اپنی خفیہ شادی کے بعد شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ پہلی مرتبہ عوامی سطح پر شرکت کی۔

 یہ جوڑا ممبئی میں ایک ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ویڈیوز میں نرگس اور ٹونی کو ایک ساتھ خوشگوار انداز میں پوز دیتے دیکھا گیا۔ اس دوران مشہور فلم میکر فرح خان بھی موجود تھیں، جنہوں نے ٹونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ"۔ یہ جملہ سن کر تقریب میں قہقہے بلند ہوئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس فخری نے فروری 2025ء میں کشمیری نژاد بزنس مین ٹونی بیگ سے لاس اینجلس کے فور سیزنز ہوٹل میں خفیہ شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب نہایت نجی نوعیت کی تھی جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے جبکہ فوٹو اور ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بعدازاں تقریب کے کیک اور ڈیکوریشن کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن پر NF اور TB کے ابتدائی حروف درج تھے۔اب ریڈ کارپٹ پر نرگس اور ٹونی کی موجودگی اور فرح خان کے جملے نے ان خبروں کو درست ثابت کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ شادی کے بعد نرگس نے سوئٹزرلینڈ سے اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں نے "ہنی مون کلکس" قرار دیا تھا۔