وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں مبینہ طور پر ایڈز کے پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔

 وزیراعلیٰ نے تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے ایک آپریشنل پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت پنجاب کا ایک مشترکہ مشن قائم کیا جائے گا جو 7 سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا اور ایڈز کے پھیلاؤ اور بچاؤ کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ہاؤس ہولڈ سکریننگ کی جائے گی اور تونسہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت دیگر طبی مراکز میں ایڈز کے علاج کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے جائیں گے۔مریم نواز نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت دیتے ہوئے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے ایڈز کے خطرات سے بچاؤ کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا۔