ویب ڈیسک: شب قدر، جو رحمتوں، برکتوں اور فضیلتوں والی رات ہے، رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر ملک بھر میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔
ملک کی مختلف مساجد میں ختم قرآن اور ذکر و اذکار کی محافل منعقد ہوئیں۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں بھی خصوصی عبادات کی گئیں، جہاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کرائی۔کراچی کی جامع مسجد عید گاہ میں بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں قرآن خوانی کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا۔ پشاور کی مسجد مہابت خان میں بھی خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔لیلة القدر کی تلاش میں فرزندان اسلام نے شب بیداری کی اور اللہ کی عبادت میں وقت گزارا۔