ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی باتیں "غلط، غیر ضروری اور حقائق کے برعکس" ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں نہ تو صوبے کی سطح پر اور نہ ہی قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حوالے سے فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد ہیں اور پارٹی بانی عمران خان کی قیادت میں یکجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ فارورڈ بلاک بن رہا ہے، اور پارٹی میں ہر ورکر اور عہدے دار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے ہوتا ہے، اور اسے پارٹی میں اختلاف کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔