چینی باشندوں کی سکیورٹی پر بات چیت جاری ہے:خلیل ہاشمی

ہم اپنے چینی دوستوں کو  کئے جانے والے  اقدامات سے باخبر رکھتے ہیں:پاکستانی سفیر
  بیجنگ(آئی ا ین پی )بیجنگ میں تعینات اسلام آباد کے سفیر   خلیل ہاشمی  نے کہا ہے  پاکستان اور چین کی جانب سے جنوبی ایشیائی ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پر بات چیت جاری ہے، یہ پاکستان کی قومی ذمہ داری ہے اور وہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔ چین کے صوبہ ہینان میں  بوآئو  فورم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ   میرے خیال میں ہمارے دونوں ممالک معلومات کے تبادلے اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کرنے کے معاملے میں بہت قریب سے کام کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہری محفوظ ہیں۔ہم اپنے چینی دوستوں کو ان اقدامات سے باخبر رکھتے ہیں جو ہم اٹھا رہے ہیں، لہذا یہ ایک جاری کام ہے۔