اسلام آباد(آئی این پی )190 ملین پائہنڈ کیس میں اہم پیش رفت ، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواست تیار کرلی گئی ہے جو کہ رواں ہفتے دائر کی جائے گی۔ یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر نے تیار کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو یقینی دہانی کراتے ہیں کہ سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت میں موجود ہوں گا، 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے، مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک فیصلہ اور سزا معطل کیے جائیں