9 مئی کیس:سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 مئی کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف کی سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی۔جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف نے عبدالطیف کی متفرق درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کہاکہ جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی ہے، تاریخ مل جائے گی۔