ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق:

 پنجاب کے اضلاع سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، قصور، لاہور، نارووال، لیہ، ملتان، بہاولپور، راجن پور، اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 سندھ میں جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، کراچی اور قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا میں وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، کرک اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد خصوصی احتیاط برتیں، اور ممکنہ طور پر تیز ہواؤں و ژالہ باری سے فصلوں، کمزور عمارتوں اور بجلی کی تنصیبات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔