لاہور (کرائم رپورٹر ) لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عاشورہ کے مرکزی جلوس کے منتظمین کے ہمراہ نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ تک جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود حکام کو ہدایات دیں کہ تمام عملہ مجالس اور جلوسوں کے دوران دن رات متحرک رہیں۔ سی ای او لیسکو کا کہنا تھا یہ ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے کہ محرم الحرام کے دوران زائرین کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کنٹرول روم کے ذریعے بجلی سپلائی کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری رکھی جائے۔