کھانے کے اوقات میں بلاتعطل گیس فراہمی کی یقین دہانی

لاہور (کرائم رپورٹر ) ایم ڈی سوئی ناردرن عامر طفیل نے پنجاب اور کے پی کے میں کھانے کے اوقات میں بلاتعطل گیس فراہمی کی یقین دہانی کرا دی۔ انہوں نے کہا گیس وافر مقدار میں موجود ہے ،ٹیل اور گنجان آباد علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔