میٹرک اور انٹر عملی امتحان ختم کرنے پر غور

 گیارہویں اور بارہویں جماعت میں بیس،بیس نمبر کا اے ٹی پی ہو گا، طریقہ کار 2027 سے نافذ کرنے کا فیصلہ
لاہور(خصوصی رپورٹ) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اصلاحات کیلئے مختلف تجویز سامنے آگئیں۔ جس میں عملی امتحان ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ تفصیل کے مطابق صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹر کے عملی امتحانات ختم کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔نہم و دہم جماعت میں دس،دس نمبر کے پریکٹیکل کے متبادل تحریری امتحان لیا جائے گا۔پی بی سی سی نے چیئرمین ساہیوال بورڈ کی سربراہی میں پریکٹیکل کی نئی پالیسی مرتب کرنے کیلئے کمیٹی بنادی ،کمیٹی کے تین،تین ممبران فیڈرل بورڈ میں پریکٹیکل امتحان کے طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔فیڈرل بورڈ میں پہلے سے ہی اے ٹی پی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں آلٹر نیٹ ٹو پریکٹیکل کا طریقہ کار سال 2027 سے نافذ کیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ میں بھی گیارہویں اور بارہویں جماعت میں بیس،بیس نمبر کا اے ٹی پی ہو گا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ پریکٹیکل کے طریقہ کار پر اساتذہ وطلبا کیجانب سے اعتراضات پر اے ٹی پی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔