میٹرک کا امتحان ماہ رمضان کے بعد لینے کی تجویز زیر غور

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر سے میٹرک کا امتحان دینے والے 25 لاکھ طلبہ کی سنی گئی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبائی وزیر تعلیم کی تجویز پرآئندہ سال میٹرک کا امتحان ماہ رمضان کے بعد لینے کی تجویز پرغور شروع کردیا۔ماہ صیام کا آغاز 18 فروری اور عیدالفطر 19یا 20 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوتی ہے ،رمضان المبارک میں پیپرز لینے سے طلبہ ٹھیک سے تیاری نہیں کرپاتے۔