پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے فیلڈ دفاتر کے اوقات کار میں توسیع
لاہور(خصوصی رپورٹ)پراپرٹی ٹیکس کی ریبیٹ ختم ہونے میں چند روز باقی رہ گئے، جس کے باعث محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے فیلڈ دفاتر 27 ستمبر بروز اتوار بھی کھلے رہیں گے، جبکہ 26 سے 30 ستمبر تک دفاتر رات 8 بجے تک کام کریں گے۔ ٹیکس دہندگان 30 ستمبر تک ریبیٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے واجبات جمع کراسکیں گے۔محکمہ ایکسائز پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لیے فیلڈ دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کردی۔پراپرٹی ٹیکس پر حکومت کی جانب سے دی گئی ریبیٹ 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر 27 ستمبر بروز اتوار بھی تمام متعلقہ فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق 26 سے 30 ستمبر تک فیلڈ دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔محکمہ ایکسائز نے ٹیکس دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران پراپرٹی ٹیکس جمع کرا کے ریبیٹ سے فائدہ اٹھائیں۔