ایف بی آرکے تمام دفاتر 27 اور 28جون کو کھلے رہیں گے

اسلام آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے تمام دفاتر 27 اور 28 جون کو کھلے رہیں گے۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام دفاتر 27 اور 28 جون کو معمول کے مطابق کام کریں گے، دفاتر 28 جون کو رات 8 بجے اور 30 جون کو رات 12 بجے تک کھلیں رہیں گے۔ایف بی آر کے تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز 30 جون 2026 کو آدھی رات تک ٹیکس وصولی کا عمل جاری رکھیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 27 جون سے 30 جون تک ٹیکس دہندگان کو ادائیگیوں میں سہولت فراہم کی جائے گی۔جاری مراسلے کے مطابق ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی وصولی یقینی بنانے کے لیے دفاتر اضافی اوقات میں کام کریں گے۔ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو خصوصی اوقاتِ کار پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔30 جون 2026 کو رات 12 بجے تک ٹیکس وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ، مالی سال کے اختتامی اہداف کے حصول کے لیے اہم قدم قرارہے۔