خامنہ ای کو معلوم تھا ان پرحملہ ہونے والا ہے اس لیے وہ روپوش ہوگئے، اسرائیل کاٹز کا انٹرویو
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کو مارنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں ملا۔اسرائیلی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو معلوم تھاکہ ان پرحملہ ہونے والا ہے اس لیے وہ روپوش ہوگئے اور خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈرز سے رابطہ ختم کردیا تھا۔ اسرائیلی وزیردفاع نے انکشاف کیا کہ اسرائیل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مارنا چاہتا تھا لیکن آپریشنل موقع نہیں مل سکا۔اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں اور اس کے لیے امریکا سے گرین سگنل حاصل ہے تاہم ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی کہ حملیکے بعدایران جوہری تنصیبات کوبحال کریگا۔