ایرانی سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنائیں گے:اسرائیلی وزیر دفاع

 ایران نے اسرائیل کو دھمکیاں دیں تو اسرائیل کی فضائیہ ایک بار پھر تہران تک پہنچے گی
مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہ راست شہید کرنے کی دھمکی دے دی۔اسرائیلی وزیر نے رامون ایئر فورس بیس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل کو دھمکیاں دیں تو اسرائیل کی فضائیہ ایک بار پھر تہران تک پہنچے گی اور اس بار یہ حملہ شخصی طور پر خامنہ ای تک پہنچے گا