ملالہ یوسفزئی فنڈ کا غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا فیصلہ

لندن(آئی این پی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ملالہ فنڈ کی جانب سے جاری  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنڈنگ سے ان بچوں کو مدد ملے گی جن کی تعلیم اور دیگر اہم سروسز تک رسائی متاثر ہوئی۔ انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹینس کو خدمات جاری رکھنے میں مدد ملے گی‘ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہمیں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے، اسرائیل پر محاصرہ ختم، سرحدیں کھولنے اور مستقل جنگ بندی کے لئے دبا ئوڈالنا چاہیے