افغان طالبان کی خواتین کی تعلیم پر پابندی حیران کن نہیں:ملالہ یوسفزئی

 لندن (آئی این پی )  نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا  ہے کہ طالبان حکومت کا افغانستان میں خواتین کے حصولِ علم پر پابندی عائد کرنا حیران کن نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر  ملالہ یوسف زئی نے طالبان حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے طالبان نے افغان خواتین اور لڑکیوں کو صنفی رنگ و نسل کی بڑھتی ہوئی ظالمانہ حکومت کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور کیا ہے۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اب دنیا کے پاس واحد آپشن یہ ہے کہ وہ انہیں اس پر جوابدہ بنائے اور لڑکیوں اور خواتین کے حقوق پر سمجھوتا کرنے سے انکار کرے۔