نیویارک(آئی این پی ) نوبیل انعام یافتہ، تعلیم و خواتین کے حقوق کی علم بردار ملالہ یوسفزئی نے اقوامِ متحدہ میں خواتین اور بچوں کیلئے مساوی انصاف کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے تحت ہونے والے اقوامِ متحدہ کمیشن برائے خواتین کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کے لیے مساوی انصاف کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ انسانی حقوق کا دارومدار کسی ملک کے محلِ وقوع یا سیاسی مفادات پر نہیں ہونا چاہیے