مشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

واشنگٹن(آئی این پی ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے کیونکہ مشرقِ وسطی میں امن مذاکرات کی امیدوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کو کسی حد تک کم کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو خام تیل کی قیمتیں گزشتہ روز ہونے والے اضافے میں سے کچھ کمی کے ساتھ نیچے آگئیں۔ عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.22 ڈالر، یعنی 1.1 فیصد کم ہوکر 114.10 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 1.33 ڈالر، یعنی 1.3 فیصد کمی کے بعد 101.45 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔