آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانا بے کار کی بات ہے، شبر زیدی

کراچی (خصوصی رپورٹ )سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانا بے کار کی بات ہے۔سالانہ کراچی ادبی میلے کی تقریب کے دوران ماہرِ معیشت شبر زیدی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ معیشت کا ان سے کیوں نہیں پوچھتے جو معیشت چلا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ایف بی آر کے مقابلے میں 100 گنا بہتر ادارہ ہے، اگر آپ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اسے کراچی منتقل کریں۔