اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا، پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا، بھارتی موقف کی کسی نے حمایت نہیں کی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایس سی او وزرائے دفاع اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ نہیں آسکا، میری تقریر کے بعد بھارتی وفد نے بھی بات کرنے کیلئے وقت مانگا، بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد کردی گئی‘انہوں نے کہا ایران کے معاملے پر ابھی رائے نہیں دے سکتا، یہ معاملہ ابھی پوری طرح حل نہیں ہوا ہے، جب ایران معاملے کی اصل صورتحال سامنے ہوگی تو بات کریں گے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہت اچھے جارہے ہیں، تعلقات میں کوئی بگاڑ نہیں، ہمارے بھارت کے ساتھ اہم نوعیت کے معاملات چل رہے ہیں