ذہنی معذور لڑکی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

رحیم یار خان،صادق آباد (خصوصی رپورٹ ) اسلم ٹائون میں16سال کی ذہنی معذور لڑکی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی ، زہرہ کوثر کی گٹرمیں گر کر وفات پرڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسااوراے ڈی سی جی پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ کے مطابق سینٹری سپروائزراسلم ٹا ئون شاہد حسین ذمہ دار قرارپائے ، مین ہول پرٹوٹے ڈھکن ہونے کے باعث لڑکی ڈھکن سمیت گٹرمیں گرکر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے انفورسٹمنٹ انسپکٹرمحمدشہزادحسن کی مدعیت میں سینٹری سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ورثا نے کارروائی سے گریز کیا تھااورپولیس کو تحریری بیان جمع کرا یا تھا کہ کسی کیخلاف مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتے۔