کال سینٹرز کی نگرانی کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

 لاہور(زیڈ این این)ملک بھر میں قائم کال سینٹرز کے نیٹ ورک کی قانونی حیثیت اور سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ٹاسک فورس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے و متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں کو شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے