چاروں افراد دکان بندکرکے گھرجارہے تھے ، نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی
جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل تین کا تعلق منڈی بہائو الدین ، ایک کا سیالکوٹ سے ہے
جوہانسبرگ(آئی این پی )جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں منڈی بہائوالدین کے گائو ں بلہڑ کے دوبھائیوں سمیت چارپاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چاروں افراد دکان بندکرکے گھرجارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں چاروں پاکستانی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں تین کا تعلق منڈی بہائو الدین جبکہ ایک کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جارہا ہے۔واقعے کے بعد جنوبی افریقہ کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں،تاہم حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔