ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ملک کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش میں کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت اس حملے کے ذمہ داروں کے خلاف مناسب کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں عراق کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو سعودی عرب کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے اور ایسے حملوں کی روک تھام یقینی بنائے۔واضح رہے کہ پیر کے روز عراق کی سرزمین سے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر دو ڈرون داغے گئے تھے، تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے دونوں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔