9 مئی کیس، کمرمشانی ہنگامہ آرائی مقدمات میں گواہ طلب

سرگودھا (خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کیسز کی سماعت 8 ستمبر 2025 تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز ہونے والی مختصر کارروائی کے دوران عدالت نے آئندہ پیشی پر کمرمشانی کے مقدمہ نمبر 179 اور 180 میں گواہوں کو طلب کرنے کا حکم جاری کر دیا۔یاد رہے کہ ان مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں پر جلاو  گھیرائو، ہنگامہ آرائی اور سرکاری و نجی املاک کی توڑ پھوڑ کے الزامات عائد ہیں۔