کوئٹہ (آئی این پی ) صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے گورنمنٹ گرلز کالج گلستان روڈ میں زیرِ تعلیم طالبہ کو مقررہ وقت سے پہلے ساتھ لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر مبینہ ہنگامہ آرائی، چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور زبردستی کالج کی عمارت میں داخل ہونے کے الزام میں ایک وکیل اور 15 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ تین اکتوبر کو پیش آیا جس کا مقدمہ کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں کالج کے چوکیدار محمد اکبر کی مدعیت میں نامزد ملزم ولید اور ان کے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا ہے