لاہور(خصوصی رپورٹ)جناح ہسپتال لاہور اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں غفلت پر ایکشن،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے غفلت برتنے پر جناح ہسپتال لاہور سے ایک سینئر میڈیکل آفیسر، ایک میڈیکل آفیسر اور جونیئر ٹیکنشن محمد عمر حیات اور جونیئر ٹیکنیشن محمد امجد کا تبادلہ کر دیا۔عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر فریدہ نذر اور جونیئر ٹیکنیشن فخر عباس کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ یہ ایکشن چیف منسٹرز ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے دورہ کے بعد کیا گیا۔