2ہسپتالوں کے 2ملازمین کیخلاف پیکاایکٹ کے تحت کارروائی

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے غیر حاضری اور ہسپتال کے نظم و ضبط میں خرابی پر 2ملازمین کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال لاہورکے وارڈاٹینڈنٹ محمدپرویز اورجنرل ہسپتال لاہورکے جونیئر کلرک محمد ارشدبٹ کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔