سروسز ہسپتال)پولیس کی بد معاشی،2ڈاکٹر زخمی

تین پولیس اہلکار وردی میں جبکہ 3 بغیر وردی کے ڈاکٹرز پر تشدد کرتے رہے، 2 ڈاکٹر زخمی ایک کی انگلی ٹوٹ گئی
 لاہور( کرائم رپورٹر) لاہور کے مشہور سروسز ہسپتال میں پولیس بدمعاش بن گئی ، مریض کے لواحقین نے ڈاکٹرز کے ساتھ جھگڑے کے بعد سب سب انسکپٹر بھائی بلا لیا، تشدد کرنے والے ٹرینی سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے مقدمہ درج کرکے ٹرینی ایس آئی دانیال کو گرفتار اور معطل کرنے کا حکم دیا۔سب انسپکٹر پولیس جوانوں کے ساتھ اوپی ڈی میں داخل ہوا اور ڈاکٹرز پر تشدد شروع کردیا ، تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’موصول ہوگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اوپی ڈی میں داخل ہوئے ، تین پولیس اہلکار وردی میں جبکہ 3 بغیر وردی کے ڈاکٹرز پر تشدد کرتے رہے۔ہسپتال انتظامیہ نے لواحقین اور ڈاکٹر کے درمیان ہونے والے معمولی جھگڑے کے بعد صلح کرادی تھی ، تشدد سے سینئر رجسٹرار سمیت 2 ڈاکٹر زخمی ایک کی انگلی ٹوٹ گئی