جوہر ٹاؤن میں اویس فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، گولی اویس نے خود چلائی یا کسی اور شخص نے، تحقیقات شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن میں اچانک فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق متوفی کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اویس گھر میں موجود تھا جب اچانک گولی چلنے کا واقعہ پیش آیافائرنگ سے اویس موقع پر ہی دم توڑ گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہیواقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گولی اویس نے خود چلائی یا کسی اور شخص نے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور قریبی افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ فوجداری تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔