پاکستانی سماج میں عام طور پر مرد بار بار محبت کرتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں عورتیں دوبارہ محبت نہیں کرتیں،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ جویریہ سعود نے اعتراف کیا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ایک مرد کا ساتھ عورت کو کس قدر مضبوط بنانے سمیت اسے کتنا تحفظ فراہم کرتا ہے۔جویریہ سعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محبت ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہو سکتی ہے اور یہ کہ عورتیں بھی متعدد بار محبت کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سماج میں عام طور پر مرد بار بار محبت کرتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں کہ عورتیں دوبارہ محبت نہیں کرتیں۔